الخدمت فاؤنڈیشن اور پینی اپیل کینیڈاکی جانب سے 700 خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم 

 ملتان(سماجی رپورٹر) عید الاضحیٰ کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ملتان اور پینی اپیل کینیڈا کی جانب سے ضلع ملتان میں آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت سات سو سے زائد خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا جن میں اکثریت یتیم بچوں، خواتین، نادار اور مستحق افراد کی تھی۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے الخدمت آرفن سپورٹ پروگرام کے سوشل آرگنائزر عمران عرشی اور محمد الیاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عید الاضحی پر الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں کروڑوں مالیت کے جانوروں کی قربانی کی گئی جس سے ہزاروں خاندان مستفید ہوئے۔ 

ای پیپر دی نیشن