امپورٹڈ حکومت نے دو ماہ میں ملک کھوکھلا کر دیا‘ تحریک انصاف

Jul 16, 2022

میلسی(نمائندہ نوائے وقت)"نوائے وقت" سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف تحصیل میلسی کے کوآرڈینیٹر وسیم احمد شیخ نے کہا کہ 17 جولائی کا سورج تحریک انصاف کی جیت کے ساتھ طلوع ہو گا امپورٹڈ حکومت نے 2 ماہ میں ملک کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا صدر مرکزی تنظیم انجمن تاجران سید شیراز حسین کاظمی اور چوہدری رضوان حنیف نے کہا کہ 22 کروڑ عوام نے لوٹوں کو مسترد کر دیا جبکہ موجودہ حکومت سوائے اپنے کیسسز ختم کرنے کے کوئی کارکردگی دکھائے اور دھاندلی سے بچنے کیلئے الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہونے چاہئیں ملک محمد کاشف، حاجی محمد اشرف اور افضل نواز علی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومت ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے حکومت میں آئی ہے مگر اب ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کے تمام پروپیگنڈے دم توڑ جائیں گے چوہدری محمد کاشف اور چوہدری زبیر صدف نے کہا کہ 100 یونٹ بجلی مفت دینے کا ڈھونگ ہے۔ محبوب احمد لکھیسر، قیصر ممتاز خیرپوری اور شیخ فہد تنویر نے کہا کہ کراچی مکمل ڈوب چکا ہے موجودہ حکومت نے کراچی کے شہریوں کیلئے کوئی سد باب نہیں کیا ۔ اللہ بخش خان کھچی، چوہدری آصف اسحاق اور میاں عدیل احمد نے کہا کہ تحریک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا تجربہ رکھتی ہے ملک قیصر عباس اور مظہر حسین بھٹہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے کامیاب جلسے دیکھ کر 11 جماعتوں میں گھبراہٹ پیدا ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں