عام  طبقوںکی شمولیت کے بغیر جمہوریت ادھوری: ادریس جامی

Jul 16, 2022

لودہراں(خبر نگار ‘نمائندہ نوائے وقت)عام طبقوں کی شمولیت کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے۔ تمام طبقات کی نمائندگی سے جمہوری عمل کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ادریس جامی نے مقامی کالج میں عوامی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عوامی اسمبلی کا انعقاد پبلک ویلفیر آرگنائزیشن ، عورت فاؤنڈیشن، ایف ڈی او اور ساوتھ ایشیاء پارٹنر شپ کے اشتراک سے کیا گیا۔ ملک رضوان نے عوامی اسمبلی کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے عام طبقات یعنی خواتین، نوجوان، مذہبی اقلیتیں، معذور افراد اور خواجہ سرا عمومی طورپر نظر انداز کر دئیے جاتے ہیں انہیں جمہوری اور سیاسی عمل کا حصہ بنائے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا چوہدری مظفراقبال نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا پچاس فیصد سے زائد ہیں انکی نمائندگی زندگی کے تمام شعبوں میں بہت ضروری ہے۔ عرفان  فیروز اعوان نے کہا کہ بنیادی جمہوریت سے ایوان بالا کے انتخابات تک خواتین کو سیاسی عمل سے بخوبی آگاہی حاصل کرنا لازمی ہے۔تقریب سے اے ڈی انجم اور عادل کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں