عمران خان کا رونا دھونا ضمنی الیکشن میں شکست کا اعتراف: رانا عبدالرحمن

Jul 16, 2022


خانیوال(خبر نگار)مسلم لیگ ن کے رہنمارانا عبدالرحمن خاں نے کہا کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی عمران خان کا  رونا دھونا ضمنی انتخابات میں واضح شکست کا اعتراف ہے وہ یہاں معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ چار سال وزیر اعلیٰ رہنے والے عثمان بزدار کا پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کہیں نظر نہ آنا سوالیہ نشان ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار کی کارکردگی بتانے کی بجائے دھاندلی کے الزامات شکست کا اعتراف ہیں پی ٹی آئی کی طرف سے ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ الیکشن کمیشن پر حملے واضح کر رہے ہیں 17جولائی کا انتخاب ن لیگ جیت چکی ہے 17جولائی کو پنجاب کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے انتشار کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لئے بند کر دیں گے۔

مزیدخبریں