خانیوال (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیںضلعی انتظامیہ طرف سے اس ضمن میں سیاسی قیادت کو بھی آن بورڈ رکھا جارہا ہے۔ایم پی اے رانا سلیم حنیف،ڈپٹی کمشنر شاہد فرید کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس میں اشیاء کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی روٹی کے نرخ،آٹا گھی کی نوٹیفائیڈ ریٹس پر فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ ایم پی اے رانا سلیم حنیف نے کہا ہے کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم میں تیزی لائی جائے تاکہ مہنگائی کی اس لہر میں شہریوں کو ریلیف دیا جاسکے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام صارف کو ہونا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس میں سرکاری افسران کیساتھ کیا مسلم لیگ کے رہنماؤں میاں اکرام اللہ کمبوہ، چوہدری انور جٹ سمیت دیگر مسلم لیگ کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹماٹر،پیاز اور آلو کی ڈیمانڈ سپلائی،کسان پلیٹ فارم بارے دریافت کیا۔ان کا کہنا تھا کہ منڈیوں سے مارکیٹ تک سستی سپلائی یقینی بنائی جائے گی جبکہ مڈل مین اور پھڑیے کا کردار مکمل ختم کردیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام صارف تک پہنچنا چاہئے: رانا سلیم حنیف
Jul 16, 2022