لاہور(اے پی پی)ماہرین زراعت نے کہا کہ مونگ پھلی کی اچھی پیداوار کے لئے کھادوں کا متناسب سے استعمال ضروری ہے، لہذاکاشتکار فصل کے لئے کھادوں کی مقدارکا صحیح تعین کرنے کیلئے اپنی زمین کا تجزیہ کروائیں اور تجزیاتی رپورٹ کی روشنی میں ماہرین زراعت کی مشاورت سے متناسب کھادوں کااستعمال یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ پھلی دارفصل ہونے کے ناطے مونگ پھلی اپنی ضروریات کی 80فیصد نائٹروجن فضا سے حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
مونگ پھلی کے کاشتکار کھادوں کی مقدار کا درست استعمال کریں، محکمہ زراعت
Jul 16, 2022