گدو پاور پلانٹ میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کیلئے 4رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

Jul 16, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)آتشزدگی سے ناکارہ ہونے والے گدو پاور پلانٹ میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کیلئے 4رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق کمیٹی آگ لگنے کی وجوہات اور زمہ داروں کا تعین کرے گی،کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ مکمل کرنے کی زمہ دار ہوگی،کمیٹی بارش سے جنریٹرز میں پانی جانے کی چھان بین کریگی،کمیٹی گدو پاور پلانٹ کا دورہ اور ڈیوٹی افسران کے بیانات قلمبند کرے گی۔سی ای او این پی جی سی ایل انجینئر صبیح والزمان کمیٹی کے کنوئینر ہونگے،ممبران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نیس پاک ایڈیشنل ڈائریکٹر این پی جی سی ایل شامل ہیں،ایڈیشنل پلانٹ مینیجر این پی جی سی ایل بھی کمیٹی میں شامل ہونگے۔گدو پاور پلانٹ میں عید کے روز 10جولائی کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا،آگ لگنے سے نیشنل گریڈ سے 774میگاواٹ بجلی سسٹم سے آوٹ ہوئی،ذرائع کے مطابق آتشزدگی سے گدو پاور پلانٹ مکمل طور پر جل گیا،پاور پلانٹ کے جلنے سے قومی خزانے کو تقریبا 15ارب روپے کا نقصان ہوا۔ابتدائی رپورٹ میں گدو پاور پلانٹ میں آگے بجھانے کے آلات اور عملہ ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
کمیٹی تشکیل

مزیدخبریں