لاہور( بزنس رپورٹر )لاہور لیڈز یونیورسٹی کے چیئرمین ظہور احمد وٹو نے وفد کے ہمراہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر شاہد منیر سے ملاقات کی اور انہیں ہائر ایجوکیشن پنجاب کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد میں وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم بھٹی ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمزہ ظہور وٹو اور ر جسٹرار ڈاکٹر سعید وٹو شامل تھے۔ چیئرمین اور وائس چانسلر نے ڈاکٹر شاہد منیر کو لاہور لیڈز یونیورسٹی میں جاری اکیڈمک سرگرمیوں ، پروگرامز ، فیکلٹی اور طلبہ کیلئے جاری غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں مکمل آگاہی دی۔ جسے چیئرمین ہائر ایجوکیشن نے بھرپور انداز میںسراہا۔ اس موقع پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن پنجاب پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے طلبہ کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے مثبت اقدامات پر زور دیا، جن میں سٹوڈنٹ سوسائٹیز اور سپورٹس سرگرمیاں قابل ذکر ہیں۔ چیئرمین لاہور لیڈ ز ظہور احمد وٹو اور وائس چانسلر لاہور لیڈز یونیورسٹی ڈاکٹر ندیم بھٹی چیئرمین ہائر ایجوکیشن پنجاب شاہد منیر کو گلدستہ بھی پیش کیا۔