فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزعمار جاویدکے ہمراہ چک 235 میں مردار جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے مضر صحت تیل بنانے والا کارخانہ پکڑ لیا۔موقع سے13000 لیٹر ناقص تیل اور 64 ڈرمز ضبط کر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔