عوام بہتر مستقبل کیلئے لوٹوں کو مسترد کرکے حق کیساتھ کھڑے ہوں: حسین الٰہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما و ایم این اے چودھری حسین الٰہی نے ساہیوال کے حلقہ 202 چیچہ وطنی میں پی ٹی آئی کے امیدوار میجر (ر) غلام سرور کی الیکشن مہم کے سلسلے میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن اور پنجاب کی سیاست میں یہ حلقہ بڑا اہمیت کا حامل ہے۔ ضمنی الیکشن میں فیصلہ کن مرحلہ 17 جولائی کو آئے گا جب وزیراعلیٰ گھر چلا جائے گا اور اصلی وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی عوام کی خدمت کرنے کیلئے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کو لوٹنے والا سارا ٹبر چور ثابت ہو چکا۔ عوام اپنے مستقبل کو سنوارنے کیلئے ان لوٹوں کو مسترد کر کے حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ چودھری حسین الٰہی نے کہا کہ میرا آپ لوگوں سے وعدہ ہے کہ 17 جولائی کو آپ ان لوٹوں کو گھر بھیجیں اور 22 جولائی کو اس وزیراعلیٰ کو ہم گھر بھیجیں گے۔  میجر (ر) غلام سرور کی کامیابی کیلئے بلے پر مہر لگانی ہے۔ اسی حلقے میں پہلے جس کو کامیابی ملی تھی وہ عمران خان کے نام پر تھی‘ آج بھی عمران خان کے جھنڈے تلے کھڑے ہونے والوں کو جتوانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بیدار ہو چکی ہے، اب عوام کی عدالت ان کا فیصلہ کرے گی۔ لوٹوں کو نہ پہلے مانا تھا‘ نہ اب مانیں گے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار میجر (ر) غلام سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ اور پی ٹی آئی مل کر ان ظالموں کا سینہ تان کر مقابلہ کر رہی ہے۔ عمران خان کے انقلاب کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانا ہے۔ قبل ازیں چودھری حسین الٰہی نے امیدوار ایم پی اے میجر (ر) غلام سرور کے ہمراہ سابق ایم این اے چودھری نذیر احمد جٹ، سابق وفاقی وزیر رانا طارق مجید، ایم این اے رائے مرتضیٰ، ایم این اے چودھری جاوید، ایم پی اے فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ مختلف ملاقاتیں کیں اور ریلیاں نکالی گئیں۔ حلقے میں جگہ جگہ ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
چودھری حسین الٰہی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...