راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے امریکی نژاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے اغوا و قتل کے مقدمہ میں فیڈرل بیوروآف انوسٹی گیشن(ایف بی آئی )کے سپروائزری سپیشل ایجنٹ اور مقتولہ کی وکیل و دیرینہ دوست کی شہادت قلمبند کر لی ہے جبکہ ملزموں کے وکیل نے استغاثہ کے2مزید گواہوں پر جرح بھی مکمل کر لی ہے جس کے بعد عدالت نے باقی گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے، گزشتہ روز سماعت کے وقت مقدمہ کے مرکزی ملزم رضوان حبیب ، اس کا والد حریت اللہ ڈرائیور سلطان احمداور گھریلو ملازمہ زاہدہ یوسف اس کے شوہریوسف مسیح کو پولیس حراست میں عدالت میں پیش کیا گیا ۔
شہادت قلمبند
وجیہہ سواتی قتل کیس میں و دیرینہ دوست کی شہادت قلمبند
Jul 16, 2022