’’پی اے سی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں‘‘ اسلام آباد ہائیکورٹ  کا اٹارنی جنرل سے استفسار‘ طلبی

Jul 16, 2022

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق  نے طیبہ گل کے الزامات پر ڈی جی نیب لاہور کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کے خلاف درخواست  میں اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے خلاف عدالت رٹ جاری کرسکتی ہے؟۔ عدالت نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی سٹے آرڈر کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کردیا اور کہاکہ کیا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟۔ اٹارنی جنرل معاونت کریں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کارروائی کا جائزہ عدالت لے سکتی ہے یا نہیں۔
پارلیمنٹ کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنا چاہتے، ہر ادارے کے الگ اختیارات ہیں جس میں دوسرا ادارہ مداخلت نہیں کرتا، اٹارنی جنرل معاونت کریں کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کارروائی کا جائزہ عدالت لے سکتی ہے یا نہیں۔ 
ہائیکورٹ

مزیدخبریں