نیویارک(آئی این پی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں کو بھی معاشی بہتری کے لیییکساں مواقع ملنے چائیں ، گزشتہ روز اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ دنیا کوبیک وقت تین بڑے بحرانوں کا سامنا ہے، دنیا کورونا، موسمیاتی تبدیلی اور جنگی تنازع کا سامنا کررہی ہے، موجودہ بحرانوں نے پاکستان پر سب سے زیادہ اثر ڈالا ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا میں غربت میں پھر اضافہ ہورہا ہے، ترقی پذیر ممالک کو اقتصادی بحران سے بچانے کے لیے قرضے دیے جانے چاہئیں۔
احسن اقبال
ترقی پذیر ملکوں کو بھی معاشی بہتری کے یکساں مواقع ملنے چائیں ،احسن اقبال
Jul 16, 2022