ملتان (کامرس ڈیسک)پا کستان کا ٹن جنرز ایسو سی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلا س چیئر مین سہیل محمود ہرل کی زیر صدارت ہوا جس میں پی سی جی اے انتخا با ت برائے سال2022-23ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔15 جولا ئی کو الیکشن شیڈول پی سی جی اے کی ویب سائیٹ و نوٹس بورڈ پر آویزاں ہو گااور زون کی سطح پر درستگی کے لیے عبوری الیکٹرول جا ری کیا جا ئے گا۔19جو لا ئی تک دستاویزی ثبوت کے ہمراہ سیکر ٹری جنرل کو فرم نمائندگان کے نا م کی تبدیلی اور تصحیح کے لئے درخواستیں دی جا سکیں گی۔ 22 جولا ئی کو زون کی سطح پرعبوری الیکٹرول رول جا ری کئے جائیں گے جس میں نیشنل ٹیکس نمبر، سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر، شناختی کارڈ وغیرہ درج ہوں گے۔ عبوری ووٹر لسٹ پرسیکر ٹری جنرل کو اعتراضات28 جولا ئی تک جمع کر وائے جا سکیں گے۔سیکر ٹری جنرل کی جا نب سے ووٹرز لسٹ (فہرست)کی درستگی اور تبدیلی پر اعتراضات کا فیصلہ02اگست کو کیا جا ئے گا۔سیکر ٹری جنرل،ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلا ف الیکشن کمیشن کو اپیل05 اگست کو دی جا ئے گی۔الیکشن کمیشن اپیلوں پر فیصلہ 10 اگست کو دے گا۔الیکشن کمیشن کے فیصلہ خلا ف ریگولیٹر آف ٹریڈ آرگنا ئزیشن کو اپیل 12 اگست تک کی جا سکے گی۔کسی بھی اپیل داخل ہو نے کی صورت میں ریگو لیٹر22 اگست کو فیصلہ کرے گا۔ووٹ ڈالنے کے اہل امیدواروں کی حتمی فہرست23 اگست کو جا ری کی جائے گی۔27اگست2022 ئ تک سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی 15 خا لی نشستوں پر کا غذات نا مزدگی داخل کرواسکیں گے۔29اگست ر کو سکروٹنی کمیٹی کاغذات نا مزدگی کا جائزہ لے گی اور جا نچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست نو ٹس بو رڈ پر چسپاں کر دی جا ئے گی۔سکروٹنی کمیٹی کے کسی بھی فیصلہ کے خلاف اپیل یکم ستمبر تک الیکشن کمیشن کو کی جا سکے گی۔الیکشن کمیشن 30 اگست2022ء کو ان اپیل کا فیصلہ کرے گا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلا ف اپیل 05ستمبر تک ریگولیٹر آف ٹریڈ آرگنائزیشن کوکی جا سکے گی۔ریگولیٹر 12ستمبر کو فیصلہ کرے گا۔12ستمبر تک امیدوار اپنا نا م، کا غذات نا مزدگی واپس لے سکیں گے۔13 ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جا ری کی جا ئے گی۔پی سی جی اے کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی15 خالی نشستوں کے لیے الیکشن 17 ستمبر کو ملتان اور کراچی میں ہوں گے اور اسی دن نو منتخب ممبران سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلا ن کیا جا ئے گا۔19ستمبر کو خواتین کی دو مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے اور جانچ پڑتال کی جائے گی اور 20ستمبر کو ان کی پولنگ کے بعد عبوری رزلٹ جاری کر دیے جائیں گے۔21 ستمبر کو چیئر مین،سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین عہدوں کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کر وائے جائیں گے۔ کا غذات نا مزدگی کی سکروٹنی 22 ستمبر کو کی جا ئے گی اور 23ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جا ئے گی۔26 ستمبرکو پی سی جی اے کے چیئر مین،سینئر وائس چیئر مین، وائس چیئر مین عہدوں کے لئے پو لنگ ہو گی۔پی سی جی اے کا سالا نہ جنرل باڈی اجلا س 30 ستمبر2022(جمعہ) کو پی سی جی اے ہا ؤس ملتا ن میں منعقد ہو گا۔سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے الیکشن برائے سال 2022-23ء کے لئے تین رکنی الیکشن کمیشن کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ سردار خلیل احمد خان علیانی کو الیکشن کمیشن کا چیئر مین نامزد کیا گیا ہے۔ریٹرننگ آفیسر کے فرائض جناب آصف خلیل انجام دیں گے جبکہ ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر کے فرائض محمد عمر فاروق اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض مرزا توفیق بیگ، مس لبینہ گردیزی اور ساجد شاہ انجام دیں گے۔علاوہ ازیں الیکشن رولز و سرکلرز کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں حالیہ کاٹن سیزن،جننگ انڈسٹری کے مسائل خصوصاً ٹیکسوں کے مسائل اور آئندہ کاٹن سیزن کے متعلق بات چیت ہوئی اور دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔ اجلا س میں وائس چیئرمین چوہدری خالد رفیق، چوہدری وحید ارشد،محمد ہارون ادریس،چوہدری خالد بشیر،مظہر شعیب خان،محمد انور شریک تھے۔ میٹنگ میں سینیئر وائس چیئرمین مکیش کمار،ونود کمار،ہریش کمار،عبدالمھیمن خان، عمیر شبیر اور ونود کمار کیولانی،سونومل اورروپن مل نے کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ میٹنگ میں خصوصی دعوت پر سابق چیئرمین حاجی محمد اکرم، امان اللہ قریشی،ملک طلعت سہیل اور سیکرٹری جنرل آصف خلیل نے شرکت کی۔