اوکاڑہ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری سلیم صادق نے کہا کہ ملک و قوم کی دولت کو ٹڈی دل کی طرح چٹ کر جانے والی اپوزیشن دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ۔ماضی میں کرپٹ ٹولے نے ٹڈی دل کی طرح ملکی دولت کو چٹ کیا، لوٹ مار کے ذریعے عوام کا خون چوسا بلکہ کئی طرح کے مافیازکو بھی کرپشن کے ذریعے توانا کیا جو ہر جگہ اپنے پنجے گاڑھ چکے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان حکومت میں آنے کے بعد پہلے دن سے ان مافیاز کیخلاف نبرد آزما ہیں اور انہیںجڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے نہ صرف اداروںکو سیاست بلکہ کرپشن زدہ کیا جس کی وجہ سے مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔
، کئی دہائیوں کے بیگاڑ کو درست کرنے کیلئے تین سال کافی نہیں لیکن یہ طے ہے کہ وزیر اعظم نے کرپشن کے خاتمے اور نظام کو درست کرنے کیلئے عملی آغاز کرتے ہوئے پیشرفت شروع کر رکھی ہے۔
اپوزیشن دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے:سلیم صادق
Jul 16, 2022