پانچ روز قبل لاپتہ ہونیوالے 9سالہ بچے کی نعش فصل کماد سے برآمد،زیادتی کا شبہ

رحیم یارخان( کرائم رپورٹر)پانچ روز قبل پراسرار طورپر لاپتہ ہوجانے والے 9سالہ بچے کی نعش فصل کماد سے برآمد، مبینہ طور پر زیادتی کرنے کے بعد قتل کیئے جانے کاشبہ،  تفصیل کے مطابق 5اکتوبر کے روز اقبال ٹائون کارہائشی9سالہ خادم حسین پراسرار طورپر لاپتہ ہوگیا تھا گزشتہ روز فصل کماد میں پڑی ہوئی نعش کودیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کواطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیا تو والد نے بیٹے خادم حسین کی نعش کو شناخت کرلیا۔

، جسے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیئے جانے کاشبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ تاہم پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ہے۔

 نعش  برآمد

ای پیپر دی نیشن