گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیا 10جون کو بینک وین میں موجود 10 کروڑ 35 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے والا بینک کیش کولیکشن وین کا ڈرائیور ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا سی پی او گوجرانوالہ رائے اعجاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم غلام شبیر اور ماسٹر مائنڈ ارشد شامل ہیں اور ملزمان کے قبضہ سے 7کروڑ27لاکھ82 ہزار روپے نقدی برآمد کرلی گئی ہے سی پی اورائے اعجاز کا کہنا تھاکہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں لوکیشن تبدیل کرتے رہے لیکن پولیس نے سائنٹیفک انداز میں کاروائی کرتے ہوئے ملزموں کو ملتان سے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 7 کروڑ 27 لاکھ82 ہزار روپے نقدی برآمدکی بہترین کارکردگی پر سی پی اورائے اعجاز نے سی آئی اے اور کوتوالی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی