دریائی بندوں کی مرمت،دیکھ بھا ل کوبہتر بنا یا جائے:ڈی سی حافظ آباد 

Jul 16, 2022

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)دریائے چنا ب میں ممکنہ سیلا ب کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کے جائزہ کیلئے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اللہ دتہ وڑائچ نے محکمہ انہارکے افسروں کے ہمراہ قادر آباد بیراج،دریائی علاقوں کو ٹ سیلم ، چھنی گھلا، بستی باغ اور دیگر مقامات کا دورہ کیا اور وہاں دریا کے حفاظتی بند،پانی کے بہائو اور ممکنہ سیلاب کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے قادرآباد بیراج کے دورہ کے موقع پر دریا میں پانی کی آمد اور اخراج کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے محکمہ ایری گیشن کے افسروں کو ہدایت کی کہ موسم بر سات کے دوران دریا میں پانی کی آمد اور اخراج کو چوبیس گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف دیہات کے دورے کے دوران وہاں حفاظتی بندوں اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی بندوں کی مرمت اور دیکھ بھا ل کو فوری طور بہتر بنا یا جائے اور اگر کسی جگہ پر حفاظتی پتھروں یاکسی دوسرے میٹریل کی ضرورت ہو تو فوری طور پر منگو ا کر بند کومحفوظ بنا یا جائے تا کہ کسی بھی ہنگامی حالات میں کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہو۔

مزیدخبریں