ڈیرہ مرادجمالی (نامہ نگار )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر محمد امین عمرانی نے کہاکہ صوبائی وزیر ایری گیشن اور سیکرٹری ایری گیشن کے گٹھ جوڑ نے نصیرآباد کے گرین بیلٹ کو بنجر بنانے کی ذمہ داری سنبھال لی۔ کورکمانڈر بلوچستان چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور چیف سیکرٹری نے مداخلت نہ کی تو پٹ فیڈر کینال کو پانی چوروں کے ہاتھوں بیچ دیاجائے گا پٹ فیڈر کینال بیرون میں ایری گیشن کے افسروںکی سرپرستی سرعام پانی چوری کیا جارہا ہے جبکہ وزیر اور سیکریڑی نے تیس دنوں کے دوران حق پر چلنے والے چار ایکس ای این تبادلہ کر دیئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔میر محمد امین عمرانی نے کہا چیف جسٹس کے واضح احکامات کے باوجود ٹیل کے کسانوں کو پانی دینے کی بجائے پٹ فیڈر کینال بیرون میں پانی کی فروخت کی منڈیلگی ہوئی ہے ایری گیشن نصیرآباد میں جنگل کا قانون ہے کور کمانڈر بلوچستان مداخلت کریں صوبائی وزیر اور سیکریڑی ایری گیشن کو ہٹا کر پٹ فیڈر کینال کو فوج کے حوالے کرکے گرین بیلٹ کو تباہی سے بچایا جائے۔