مستونگ(نامہ نگار )خلجی فلاحی آرگنائزیشن نے بلوچستان اور سندھ کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ہوٹل واقعے میں ملوث افراد کو 3 دن کے اندر سامنے لاکر قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ سمیت موثر احتجاج کیا جائے گا کیونکہ سندھ کے مختلف شہروں میں محنت مزدوری اور کاروبار کرنیوالے پشتونوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں ، یہ بات خلجی فلاحی آرگنائزیشن کے سربراہ نعیم خلجی ، شریف خان خلجی و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
سندھ میں کاروبار کرنیوالے پشتونوں پر حملے ،خلجی فلاحی آرگنائزیشن نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دیدی
Jul 16, 2022