وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کا سابق جاپانی وزیراعظم کے ناگہانی قتل پر تعزیت کیلئے جاپانی سفارتخانے کا دورہ

اسلام آباد(نا مہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے وفاقی کابینہ ، حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کی جانب سے سابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کے ناگہانی قتل پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔وفاقی وزیر نے سابق جاپانی وزیراعظم کے خاندان سے دلی تعزیت کی اور لکھا کہ شنزو آبے نے اپنے دورِ حکومت میں پاکستان اور جاپان کے مثالی تعلقات کو قائم رکھا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ بھی جاپان سے تعلقات کی مزید بہتری کے لیے کوشاں ہے۔ اور سفارتی وتجارتی تعلقات میں مزید گہرائی لانے کی کوشش کریں گے۔
دورہ

ای پیپر دی نیشن