بیجنگ(شِنہوا)چین کی بجلی کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.7فیصد اضافے کے ساتھ اس سال کے پہلے چھ ماہ میں 39کھرب60ارب کلو واٹ آورز تک پہنچ گئی۔قومی ادارہ شماریات (این بی ایس)کے اعداد و شمار کے مطابق صرف جون میں، بجلی کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 1.5 فیصد بڑھ کر 709ارب کلو واٹ آورز رہی، جس نے مئی میں ہونے والی 3.3 فیصد کمی کو ریورس کردیا ہے۔این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق خصوصا تھرمل بجلی کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں6 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ پن بجلی کی پیداوار میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ہوا۔ہوا اور شمسی توانائی کی پیداوار میں بالترتیب 16.7 فیصد اور 9.9 فیصد اضافہ ہوا تاہم جوہری توانائی کی پیداوار 9 فیصد کم رہی۔
پیداوار
چین : بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوگیا
Jul 16, 2022