لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی خلائی ادارے،ناسا اوراسپیس ایکس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس)کے لیے کارگو کی دوبارہ سپلائی مشن کا آغاز کردیا،جس میں محققین کے لیے موسمیاتی اثرات کے مطالعے کی نئی ڈیوائس سمیت اہم سائنسی تجربات کا سامان شامل ہے۔اسپیس ایکس ڈریگن کا دوبارہ سپلائی کرنے والے خلائی جہازکو فالکن 9 راکٹ سے جمعرات کی شب مشرقی وقت کے مطابق 8 بج کر44منٹ (صبح 5بج کر44 منٹ پاکستانی وقت)پرفلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ کیاگیا۔خلائی جہاز سے 5ہزار800 پونڈ سے زیادہ سائنسی تجربات، عملے کا سامان اور دیگر کارگو بھیجا گیا ہے۔یہ خلائی جہاز ہفتے کے روزمشرقی وقت کے مطابق قبل از دوپہر11بج کر 20منٹ(رات8بج کر 20منٹ پاکستانی وقت)پر آئی ایس ایس سے خودکار طریقے سے منسلک ہوجائے گا،جو وہاں پر تقریبا ایک ماہ رہے گا۔
مشن لانچ