اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی طرف سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لئے ہنگامی امداد روانہ کر دی گئی . تفصیلات کے مطابق کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 285 ٹن ضروری اشیائے خورونوش کے ٹرک بلوچستان روانہ کیے ۔ امداد جس میں 3000 فوڈ پیکج بلوچستان کے 6 اضلاع(لسبیلہ،خضدار،کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ) میں رہنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کیے جائیں گئے۔ اس فوڈ پیکج میں تمام تر ضروری اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ ایک فوڈ پیکج کا مجموعی وزن 95 کلوگرام بنتا ہے جس میں (80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 5 کلو دال چنا) شامل ہیں جو کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور مقامی حکومت بلوچستان کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ اس غذائی پیکج سے 21000 سے زائد افراد مستفید ہونگے۔
امداد روانہ