سندھ میں تمام قومیتیں تحمل برداشت کا مظاہرہ کریں: سراج درانی

کراچی (نیوز رپورٹر) قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی سے پختون برادری کے 19رکنی وفد نے شفیع اللہ کی سربراہی میں ملاقات کی اورحیدرآباد کے واقعہ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی نے کہا کہ حکومت امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی،پختون برادری سندھ میں مختلف کاروبار سے منسلک ہے اور صوبے کی معیشت میں ان کا اہم کردار ہے، سندھ صوفیا اور اولیائے کرام کی سرزمین ہے سندھ میں تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد آباد ہیں پختون برادری سندھ میں مختلف کاروبار سے منسلک ہے اور صوبہ کی معیشت میں ان کا اہم کردار ہے آغا سراج درانی مزید کہا کہ کچھ شرپسند عناصر صوبہ میں لسانی فساد کروانے کی سازش کررہے ہیں کسی بھی انسان کا قتل انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت فعل ہے اسی طرح کسی کی املاک کو نقصان پہنچانا اور جلائو گھیرائو بھی قابل مذمت عمل ہے۔ آغا سراج درانی نے  صوبہ میں بسنے والی تمام قومیتوں سے اپیل ہے کہ وہ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں، افواہوں پر کان نہ دھریں حکومت امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ اس موقع پر پختون برادری کے وفد نے قائم مقام گورنر سندھ کو صوبہ کے امن کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ  پختون امن پسند کمیونٹی ہے اور صوبہ سندھ کو اپنا گھر سمجھتی ہے۔  سربراہ وفد شفیع اللہ کہا کہ  صوبہ کے امن کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 
آغا سراج درانی

ای پیپر دی نیشن