کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی ڈپٹی کنوینرو سابق سینیٹر نسرین جلیل کی سربراہی میں تین رکنی وفد کا کراچی میں واقع جاپانی قونصلیٹ آمدقونصل جنرل اوڈا گری توشیو،ڈپٹی قونصل جنرل آشدا کتصونوری سے ملاقات سابق وزیر اعظم جاپان شنزو آبے کے قتل پر افسوس کا اظہار۔نسرین جلیل نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شنزو آبے ایک عظیم لیڈر تھے ایم کیو ایم پاکستان ایسے ظالمانہ اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے جاپان ایک ترقی یافتہ ملک ہے جو کہ دنیا میں اپنی جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے جانا جاتاہے جاپان نے ہمیشہ ہر کڑے سے کڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے پاکستان کی عوام ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔نسرین جلیل نے مزید کہا کہ جاپان پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کررہا ہے اورشہری سندھ خصوصاََ کراچی اور حیدرآباد کی تر قی کو اہمیت دیتے ہوئے ہماری درخواست پر یہاں بھی انویسمنٹ کی ہے اور منصوبوں پر کام شروع کیا ہے اس موقع پرایم کیو ایم کی جانب سے مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی نوٹ بھی درج کئے ۔قونصل جنرل ،ڈپٹی قونصل جنرنل نے نسرین جلیل سمیت تمام وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ایم کیو ایم کے شہری سندھ میں کئے گئے خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ نسرین جلیل کے ہمراہ سینیٹر خالدہ اطیب اور رکن صوبائی اسمبلی علی خورشیدی بھی موجود تھے ۔
ایم کیو ایم/ جاپانی قونصلیٹ
ایم کیو ایم (پاکستان )کا شنزو آبے کے قتل پر اظہار افسوس
Jul 16, 2022