لاہور(اسپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے فاسٹ بائولرثاقب محمود نے کہا ہے کہ کوئی کھلاڑی کرکٹ سے بریک نہیں لینا چاہتا‘کوئی نہیں چاہتا کہ وہ ان فٹ ہوکر کھیل سے دور ہو جائے ۔ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہر میچ کھیلے ۔ میرے لئے کمر کی انجری کی خبر ڈرائونا خواب ثابت ہوئی ہے ۔کمر میں تکلیف کی وجہ سے کرکٹ نہیں کھیل سکتا ۔انہوں نے کہا کہ میں فون بند کر گیا اور میں تقریباً 10 منٹ تک وہاں بیٹھا روتا رہا۔یہ وہ گھر تھا جہاں آپ لفظی طور پر ہر چیز کے بارے میں سوچتے ہیں۔