لاہور(اسپورٹس ڈیسک) جیل میں قید سابق ٹینس سٹار بورس بیکر کو جیل میں ساتھی قیدیوں کو کھیل سکھانے کیلئے سپورٹس سائنس ٹیچر کے طور پر نوکری دیدی گئی ہے۔تین بار ومبلڈن چیمپئن بننے والے بورس بیکرکو رواںبرس اپریل میں اپنے اثاثے چھپا کر دیوالیہ ہونے کی شرائط کو توڑنے کے جرم میں ڈھائی سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔اس کے بعد سے وہ آکسفورڈ شائر میں ہینلی آن تھیمز کے قریب ایچ ایم پی ہنٹر کامبی میں واقع ایک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں،اب اطلاعات ہیں کہ 54سالہ جرمن کھلاڑی کو کلاس روم اسسٹنٹ بنا دیا گیا ہے جہاں وہ ساتھی قیدیوں کو ورزش اور صحت مند خوراک کے فوائد سکھاتے ہیں ۔ تاہم چھ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن اور سابق عالمی نمبر ایک کے بارے میں دعوی کیا جاتا ہے کہ وہ قیدی کی حیثیت سے مطلوبہ مدت تک جیل میں نہیں رہے اور اس لیے وہ جیل کے جم میں کام نہیں کر سکتے۔