سری نگر میں کشمیر پریمیئر لیگ جیسے ٹورنامنٹ کیلئے مدد کرسکتے ہیں: عارف ملک

لاہور(اسپورٹس رپورٹر)صدر کشمیر پریمیر لیگ عارف ملک نے کہا ہے کہ بھارت اگر سری نگر میں کشمیر پریمیئر لیگ جیسا ٹورنامنٹ کروانا چاہے تو مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کے پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں فرنچائز کیساتھ جو مسائل ہوئے اْن کوحل کر لیا ہے۔ مالی اور دیگر امور کو بہتر کرنے کیلئے لیگ کونسل تشکیل دی ہے۔ ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو کھلانے کے بارے میں پی سی بی سے بات ہو رہی ہے۔ نیدر لینڈز جانے والے 16 کھلاڑی کشمیر پریمیئر لیگ کا حصّہ نہیں ہوں گے۔
عارف ملک نے پڑوسی ملک بھارت کو یہ پیشکش کی کہ اگر وہ سری نگر میں کے پی ایل جیسا ٹورنامنٹ کروانا چاہے تو مدد کیلئے تیار ہیں۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں غیر ملکی کمنٹیٹرز خود آنا چاہ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن