انگلینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کی منیجر سرینا وِگ مین کرونا وائرس کا شکار

Jul 16, 2022

لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) شمالی آئرلینڈ کیخلاف ٹیم کے آخری گروپ میچ سے قبل انگلینڈویمنز فٹبال ٹیم کی منیجر سرینا وِگ مین کا کروناٹ مثبت آیا ہے۔فٹ بال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وِگ مین اب سکواڈ کے بیس کیمپ میں آئسو لیشن پوری کریں گی۔اسسٹنٹ کوچ ارجن ویورنک شمالی آئرلینڈ کیخلاف ٹیم کی قیادت کریں گی۔انگلینڈ نے آسٹریا اور ناروے کیخلاف جیت کے بعد گروپ فاتح کے طور پر پہلے ہی کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔وہ اپنا آخری میچ بدھ 20 جولائی کو کھیلیں گی۔ایف اے نے کہا کہ ویگ مین کھلاڑیوں اور تکنیکی عملے کیساتھ دور دراز سے رابطے میں رہے گی اور اس کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائیگی تاکہ جلد از جلد اس کے کردار کے تمام عناصر پر واپسی ہو۔کوارٹر فائنل گروپ بی سے دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ہو گا جس میں اس وقت جرمنی سرفہرست، سپین دوسرے، ڈنمارک تیسرے اور فن لینڈ سب سے نیچے ہے۔

مزیدخبریں