جعلی مقابلہ‘ عمر قید کی سزا پانیوالے4 پولیس افسران  کے وارنٹ 

ملتان(سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے جعلی پولیس مقابلہ میں عمر قید کی سزا ملنے کے بعد احاطہ عدالت سے فرار ہونے والے 4 پولیس افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان اور آر پی او ملتان کو ملزمان کی گرفتاری یقینی بناکر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کو نائب کورٹ محمد خان کے حوالے کیا گیا جس نے ملزمان کو انچارج بخشی خانہ کے حوالے کرنا تھا لیکن کچہری سیکورٹی کی کمی کے باعث ملزمان فرار ہو گئے۔ عمر قید کی سزا پانے والے ملزمان میں انسپکٹر و ایس ایچ او تھانہ سٹی خانپور ابرار گجر ، سب انسپکٹر مختیار ، اے ایس آئی محمود اقبال اور اے ایس آئی ظفر شامل ہیں۔ یاد رہے کہ تھانہ بستی ملوک میں مئی 2020 میں جعلی پولیس مقابلے میں دو شہریوں عمران رضا اور غلام شبیر کو قتل کیا گیا تھا۔
 عدالت سے فرار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...