مخدوم رشید (نامہ نگار) تنظیم مخدوم عبدالرشید حقانی کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ حقانی کانفرنس بسلسلہ 774 ویں سالانہ عرس کی اختتامی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز درگاہ حضرت مخدوم عبدالرشید حقانیؒ پر کیا گیا، جس میں سجادہ نشین مخدوم محمد جاوید ہاشمی نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی اشاعت میں اولیاء اللہ کی تعلیمات اور خدمات بڑی اہمیت کی حامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حضرت مخدوم عبدالرشید حقانیؒ نے وقت کے سنگدل بدمعاشوں، ڈاکوؤں، چوروں اور غیر مسلموں کو کلمہ حق پڑھایا،جو ہمدردی، عاجزی اور انکساری سے کوسوں دور تھے، اس موقع پرمخدوم شہباز شاہ ہاشمی، شاہد بہار ہاشمی، ہیڈ ماسٹر محمد شاہ، مقبول احمد شاہ، ماسٹر محمد شاہ، ملک خورشید، جواد ارشد ہاشمی و دیگر مقررین نے کہا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیںاس موقع پر غلام عباس شاہ، مختیار حسین شاہ، جاوید حسنین شاہ، محمد فارق، محمد سلمان، قاسم ہاشمی، شاہ رخ ہاشمی، غضنفر عباس شاہ، اکرم شکوری، جبکہ محکمہ اوقاف سے منیجر احسن اقبال، ہیڈ کلرک محمد ارشد، محمد آصف شاہ، عبدالرؤف شاہ، فلک شیرسمیت دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔آخر میں مخدوم محمد جاوید ہاشمی سمیت تمام سجادہ نشینوں نے چادر پوشی کی اور ملک و قوم کے لئے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ بعد نماز عشاء محفل سماع نے بھی خوب رنگ جمائے رکھے۔
جاوید ہاشمی