ضمنی انتخاب کے موقع پر فسادیوں پر نظررکھی جائے،مریم اورنگزیب

 مرکزی کنٹرول سے تمام حلقوں سے معلومات اور اطلاعات کو جمع کرکے بلا تاخیر عوام اور میڈیا تک پہنچایا جائے گا

وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کے موقع پر فسادیوں پر نظررکھی جائے۔کل(اتوار)17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ( ن)کے سینٹرل سیکرٹریٹ،180 ایچ، ماڈل ٹائون لاہور میں مانیٹرنگ سیل، سینٹرل کنٹرول روم اور سوشل میڈیا ونگ قائم کردئیے گئے ہیں۔ان خیلات کااظہار مریم اورنگزیب نے ہفتہ کے روز رٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مرکزی کنٹرول سے تمام حلقوں سے معلومات اور اطلاعات کو جمع کرکے بلا تاخیر عوام اور میڈیا تک پہنچایا جائے گا تاکہ ڈسکہ کے ووٹ اور الیکشن عملہ چورفسادیوں پر نظر رکھی جائے اور ان کی شرانگزیوں کو بے نقاب کیاجاسکے۔

ای پیپر دی نیشن