مسٹر ایکس کے بارے میں جب عمران خان بتانا چاہیں بتا دیں گے
اگر نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تورانا ثنااللہ کارروائی کریں، میڈیا سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ انتظامیہ ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے۔ایک طرف تمام جماعتیں اور حکومتی مشینری ہے دوسری طرف عمران خان اور پی ٹی آئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے۔ایک طرف تمام جماعتیں اور حکومتی مشینری ہے دوسری طرف عمران خان اور پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔یہ الیکشن عمران خان اور پرویز الٰہی کا نہیں ہم سب کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو پنجاب آنے سے روکنا قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔علی امین گنڈاپور کا اتنا خوف ہے پتہ نہیں وہ کیا کرے گا، اس وقت سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے،ان حالات میں بھی الیکشن کمیشن کوئی کارروائی نہیں کررہا،الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک آرڈر بھی نظر نہیں آیا۔انہوں نے کہا ہے کہ سندھ کی حالت انتہائی خطرناک ہو گئی۔سندھ حکومت،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کہاں ہے؟ملک کو اکٹھا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ متفقہ لیڈر ہو۔سندھ میں جان بوجھ کر کشیدگی پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔کسی بھی خدشے کو بے نقاب کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تورانا ثنااللہ کارروائی کریں۔تفتیش کروائی جائے کہ نواز شریف کو کس نے فارغ کیا تھا۔اسٹیبلشمنٹ پاکستان کی سیاست میں شامل نہیں ہے ۔مسٹر ایکس کے بارے میں جب عمران خان بتانا چاہیں بتا دیں گے۔