کراچی، کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ82 فیصد ریکارڈ

 سندھ بھر میں کورونا کے 10 ہزار 197 ٹیسٹ کیے گئے، 451 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، ترجمان محکمہ صحت سندھ

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ82 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے 8ہزار 610 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد 415افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، حیدرآباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 5اعشاریہ 26فیصد ریکارڈ کی گئی،دوسری جانب سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 42 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ سندھ بھر میں کورونا کے 10 ہزار 197 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 451افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ای پیپر دی نیشن