ملک بھر میں بارشوں کے باعث دریاﺅں میں پانی کے بہاﺅ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارشوں کے باعث ملک کے کئی حصوں میں سیلاب کی صورتحال ہے،تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے باعث دریاﺅں میں پانی کے بہاﺅ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، تربیلا ڈیم پر پانی کی آمد میں 81ہزار کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گڈو بیراج پر 19 ہزار کیوسک، سکھر بیراج پر 28 ہزار کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،تربیلا پر پانی کی آمد 2 لاکھ 89 ہزار 700، اخراج 1 لاکھ 20 ہزار کیوسک، کالا باغ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 37 ہزار 865، اخراج 1 لاکھ 30 ہزار 365 کیوسک اور چشمہ پر پانی کی آمد 2 لاکھ 33 ہزار 463، اخراج 2 لاکھ 19 ہزار 875 کیوسک ریکارڈ کیا گیا،تونسہ پر پانی کی آمد 2 لاکھ 39 ہزار 678، اخراج 2 لاکھ 21 ہزار 378 کیوسک، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 364، اخراج 1 لاکھ 73 ہزار 292 کیوسک اور سکھر بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 56 ہزار 345، اخراج 1 لاکھ 29 ہزار 175 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔