سوڈان ‘قبائلی جھڑپوں میں 31افراد ہلاک ، 39زخمی ‘16 دکانیں تباہ ہو گئیں

Jul 16, 2022 | 16:42

ویب ڈیسک

ریاستی انتظامیہ کا الدمازین اور الرشیرس میں شام 6 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

سوڈان کی ریاست بلیو نیل میں ہونیوالے قبائلی تنازعہ میں 31افراد ہلاک جبکہ 39زخمی ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست بلیو نیل کی سکیورٹی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز ریاست کے کچھ شہروں میں برتی اور ہوسا قبائل کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 31افراد ہلاک اور 39زخمی اور 16دکانیں تباہ ہو گئیں۔انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی مداخلت سے صورت حال پر قابو پا لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی انتظامیہ نے کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ ضروری حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے الدمازین اور الرشیرس کے علاقوں میں مقامی وقت کے مطابق شام 6بجے سے صبح 6بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں