دعا زہرہ کیس پیشرفت،اغوا کے ثبوت سامنے آنے لگے

Jul 16, 2022 | 16:47

کراچی:کراچی پولیس نے دعا زہرا کیس کی  رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے۔  اس کے علاوہ ملزم ظہیر کا کال ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دعا زہرا کے اغوا کے وقت ظہیر کراچی میں موجود تھا،  سی ڈی آر سامنے آنے کے بعد ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس نے ملزمان کے خلاف دفعہ 363 اور کم عمری کی شادی کی دفعات شامل کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔میڈیکل رپورٹ بھی جمع کروائی گئی ہے  اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کم عمر ہے کیس کی سماعت انیس جولائی تک ملوی کردی گئی۔

مزیدخبریں