امریکی ریاست مونٹانا میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواﺅں نے تباہی مچادی

 مٹی کے طوفان سے 6 افراد ہلاک ‘درجنوں زخمی‘21 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں


 امریکی ریاست مونٹانا میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواﺅں نے تبائی مچادی جس کے باعث مٹی کے طوفان سے کم سے کم چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ مونٹانا ہائی پر 21 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ، ہارڈن سے تین میل مغرب میں انٹراسٹیٹ 90 پر اکیس گاڑیاں ٹکرا گئیں اور مونٹانا ہائی وے پٹرول سارجنٹ جے نیلسن نے کہا ہے کہ حکام کا خیال ہے کہ شدید موسم اور مٹی کا طوفانی کی وجہ سے یہ حادثات واقع ہوئے۔انہوں نے کہا کہ تیز ہوائیں چلنے سے مٹی کے طوفان سے حد نگاہ صفر ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر زخمیوں کی تعداد کا تعین نہیں ہو سکا جبکہ اضافی ایمبو لینسز کو طلب کر لیا ہیں۔ریاست کے گورنر گریگ گیانفورٹ نے ٹویٹر پر ان حادثات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے لوگوں اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی لیے دعا کرے۔

ای پیپر دی نیشن