اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ اتحادی حکومت ملی تو میں حکومت نہیں بناوں گا ،سوشل میڈیا خطاب میں کہا کہ جو حکومت ملی وہ صرف بلک میلنگ کرتے تھے تمام اتحادیوں کو ایجنسیز سے کہہ کر بلز پاس کرنے کے لیے بلوانا پڑتا تھا،کہا ایجنسیز کا یہ کام نہیں ہے ان کا کام صرف سیکیورٹی کا ہے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں صرف اس لئے چپ ہوں کہ ملک کا نقصان نہ ہو ۔موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بولے کہ ان کی کوئی تیاری نہیں تھی انہوں نے ملکی معیشت کو کہاں لاکھڑا کیا۔ہم ڈیفالٹ کی طرف جانے والے ملکوں مین چوتھے نمبر پر ہیں۔کل کے ضمنی انتخاب پر کہا کہ اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو ملک کے تمام الیکشن ڈس کریڈٹ کردیں گے اور ملک مزید ڈی سٹیبلائز ہوجائے گا۔کہا الیکشن کمیشن اور حکومتی مشینری سب پری پول رگنگ کررہے ہیں سب ان کے ایمپائرز ہیں۔اڑھائی سال سے کوشش کررہا تھا کہ ای وی ایم مشین آجائے تاکہ دھاندلی کے طریقے ختم ہوجائیں ہم کوشش کررہے ہیں کہ فری اینڈ فئیر الیکشن ہوں لیکن ان دو پارٹیوں نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر ای وی ایم نہیں آنے دیا اور ان سب کو پیچھے سے سپورٹ کرنے والی خفیہ طاقت ہے جو الیکشن کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔