وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے ضمنی الیکشن میں جس نے غنڈہ گردی کرنے کی کوشش کی تو قانون اپنا راستہ لے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں شناختی کارڈ لوگوں سے لے کر ووٹ خریدے جا رہے ہیں، کے پی کے لوگوں کو لڑانے کے لیے پنجاب بھجوایا جارہا ہے لیکن جس نے غنڈہ گردی کرنے کی کوشش کی تو قانون اپنا راستہ لے گا اور کل کے ضمنی الیکشن میں ملک کو بحران سے نکالنے والی جماعت ہی کامیاب ہوگی۔ ن لیگ ملک کو مہنگائی کے طوفان سے نکال کر ترقی پر لے جائے گی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پوری سیاست فیک نیوز کے اوپر تھی، انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کو اغوا کا اڈا بنایا ہوا تھا، ان کے دور میں چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا گیا۔ مزید کہا کہ عمران خان اپنے دور میں ایک میگا واٹ بجلی بھی نہیں پیدا کرسکے، ان کے دور میں صحافیوں اور اینکرز پر حملے ہوئے، جو اینکرز پسند نہیں تھے ان کے پروگرام بند کرا دیے جاتے تھے، سیاسی مخالفین کو موت کی چکیوں میں بند کیا گیا، وہ ایک ڈرپوک شخص ہے جس نے نواز شریف کی آواز بند کی۔
غنڈہ گردی کرنے کی کوشش کی تو قانون اپنا راستہ لے گا:مریم اورنگزیب کے ضمنی انتخاب سے پہلے تنبیہہ
Jul 16, 2022 | 23:37