اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی اکنامی کلاس اورپی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا۔ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آٸ اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز پر کرایوں میں 10 فی صد رعایت دی جائے گی۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لئے ہوگا۔کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔