گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)محکمہ صحت نے حکومت پنجاب کی ہدایت پرہفتہ کے دن کو انسداد ڈینگی ڈے کے طور پر منایا ،اس سلسلہ میں انسدادِ ڈینگی اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر دفتر سے ڈی ایچ او دفتر سیالکوٹ روڈ تک آگاہی واک کی گئی،واک کے شرکا نے ڈینگی مچھر سے بچاو¿ کی حفاظتی تدابیر اور آگاہی پر مشتمل پلے کارڈز، بینرز اورپوسٹرز اٹھارکھے تھے، شہریوں میں ڈینگی سے بچا اور احتیاط پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے،واک کی قیادت ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی کی افزائش کو روکنے کے لیے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنا ہے، کسی بھی جگہ پانی کھڑا ہونے نہیں دینا،اسسٹنٹ کمشنرز(سٹی)وقاص سکندری،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صوفیہ بلال، سی ای او ایجوکیشن محمد اعظم کاشف ڈی او ریسکیو رفعت ضیا ،ڈی ایچ او ڈاکٹر معیز اور دیگر ہمراہ تھے۔، جبکہ ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل گوجرانوالہ کے زیراہتمام بھی ڈینگی ڈے منایا گیا۔