گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) وپرائس مجسٹریٹ محمد اعظم مغل نے ماڈل ٹا¶ن مارکیٹ اور کوٹ بھلہ میں مختلف پھلوں کی دکانوں پر اچانک چھاپہ مارا اور2دکانداروں کو پھل مہنگے داموں فروخت کرنے پر جرمانہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق چھاپے کے دوران مذکورہ دونوں دکاندار پھلوں کے دام مقررہ قیمت سے زائد وصول کر رہے تھے،پرائس مجسٹریٹ محمد اعظم مغل نے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے دکانداروں کو جرمانہ کیا۔