اے سی محمد نوید حیدر کاچھاپہ،غیرقانونی آئل ایجنسیاں سیل


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے اپنی ٹیم نائب تحصیلدار رانا صفدر حسین قانونگو صفدر علی اور پی اے ہاشم سعید طور کے ہمراہ گزشتہ روز نوکھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی، اس دوران متعدد پٹرول پمپس پر چھاپے مارے گئے، جہاں پٹرولیم مصنوعات کا معیار ریٹس اور پیمانے چیک کئے اورغیر قانونی آئل ایجنسیوں کو سیل اور بھاری جرمانے کئے گئے،اس موقع پرالرحمت مارکی کو بھی ون ڈش کی خلاف ورزی پر نقد جرمانہ کیا۔، ان کاکہناتھا کہ عوام کو حکومتی ویژن کے عین مطابق سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن