گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر ارشاد اللہ نے اینٹی ڈینگی ڈے کی مناسبت سے ہسپتال میں منعقدہ سیمینار اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈینگی سے بچا ﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے سے ہم نہ صرف اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھ سکتے ہیں بلکہ اپنے آپ کو مچھروں کی افزائش سے بھی پاک کر سکتے ہیں،انہوں نے مزیدکہاکہ اگر ہم اس لاروا کو بر وقت تلف کر دیں توقیمتی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکتا ہے،ڈینگی سیمینار اور واک میں ہسپتال ہذا کے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈکل سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔