لاہور( کامرس رپورٹر)ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 41فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023ءمیں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کے 3836 یونٹس پیداوار ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2022کی اسی مدت میں کے مقابلہ میں 41فیصد کم ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022ءمیں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کے 6498یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔ جون میں بسوں اور ٹرکوں کے 149 یونٹس پیداوار ریکارڈکی گئی ۔جو مئی کے 153 یونٹس کے مقابلہ میں 3 فیصد اور گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 75 فیصد کم ہے۔