روایتی ، ڈنگ ٹپاﺅ پالیسیوں سے معیشت کو پاﺅں پرکھڑا نہیں کیا جا سکتا:پرویز حنیف 


لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ روایتی اور ڈنگ ٹپاﺅ پالیسیوں سے معیشت کو پاﺅں پرکھڑا نہیں کیا جا سکتا۔آئی ایم ایف سے معاہدے پر شادیانے تو بجائے جارہے ہیں لیکن قرض واپسی کیلئے کوئی حکمت عملی وضع نہیں کی گئی۔ اگر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو بوسیدہ نظام کو دفن کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ کے ذریعے معیشت کو مضبوط بنیادیں میسر آنی ہیں لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی الٹا ایکسپورٹرز کے گرد شکنجہ مزید کسا جارہا ہے۔ ڈالر کے اتار چڑھاﺅ کی وجہ سے ہیجان کی کیفیت ہے اور ایکسپورٹرز پریشان ہیں۔ پرویز حنیف نے کہا کہ معیشت کو چلانے کیلئے نجی شعبے سے ماہرین کی رہنمائی لی جائے۔ 


حکومت اور بیورو کریسی کی سولو فلائٹ پالیسیاں ہماری معیشت اور کاروبار کو تباہ کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن