لاہور(کامرس رپورٹر)جاز کی ٹیم نے مستعدی سے کام لیتے ہوئے قصور کے دیہی علاقے دھوپ سڑی میں سیلاب سے متاثرہ عوم کیلئے موبائل سروس بحال کر دی۔ جاز کا دھوپ سڑی ٹاور اس علاقے کا واحد موبائل ٹاور ہے جو دھوپ سڑی، چندہ سنگ، پکھی ونڈ، ماہی والا، سہجرہ، اور نگر جیسے ملحقہ علاقوں میں موبائل سروس فراہم کرتا ہے۔ دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب آنے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل تھی اور 2 دن سے جنریٹر کی سپلائی پر چل رہا تھا۔ فیول کی مقدار کم ہونے کے باعث عنقریب جنریٹر بند ہونے اور موبائل سروس متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔ جس کے نتیجے میں سیلاب میں پھنسی عوام کا رابطہ ریسکیو کی ٹیم سے منقطع ہو جاتا۔جاز کی ٹیم نے مستعدی سے کام لیتے ہوئے ریسکیو کے تعاون سے تلوار پوسٹ سے کشتی لے کر ٹاور کے جنریٹر کیلئے فیول پہنچایا اور دھوپ سڑی گاو¿ں میں لگے ٹاور کی سروس کو بلا تعطل بحال رکھا۔
جاز ٹیم کی مستعدی سے سیلاب متاثرہ عوام کیلئے موبائل سروس بحال
Jul 16, 2023