چونگی امرسدھو کے سینکڑوں تاجران کا قرآن پاک کی بےحرمتی کےخلاف احتجاجی مظاہرہ 

Jul 16, 2023


لاہور ( کامرس رپورٹر) شامی پارک مارکیٹ چونگی امرسدھو کے سینکڑوں تاجران نے قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے پر سویڈن حکومت کے خلاف شگھنائی پل فیروز پور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے صدرِ کچا کماھاں روڈ حاجی ملک وقاص اعوان نے کہا سویڈن میں آزادی رائے کی آڑ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں۔ بے حرمتی کرنے والے معلون کو فوری پھانسی دی جائے۔ صدر شامی پارک مارکیٹ حاجی محمد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا حرمت قرآن پر ہماری جان قربان ہے او آئی سی سویڈن حکومت کے مسلم ممالک میں سفارت خانے بند کر دیں۔ توہین قرآن کسی صورت قبول نہیں۔ سویڈن میں حکومت کی سکیورٹی میں قرآن پاک کو جلا کر ایک مرتبہ پھر عالم اسلام کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔ سرپرست اعلیٰ رانا غلام رسول اور گروپ لیڈر پیر ذوالفقار جنیدی نے کہا آزادی رائے کی آڑ میں یہ تماشا بند کیا جائے۔چیئرمین سپریم کونسل شیخ طارق لطیف اور سابق صدر میاں فیاض نے کہا مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن توہین قرآن کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ جنرل سیکرٹری ملک رفاقت، وائس چیئرمین عثمان سنی، نائب صدر چوہدری محبوب چاند، سینئر وائس چیئرمین میاں اظہر سعید، نائب صدر میاں امانت، ایڈیشنل سیکرٹری میاں شعیب،بابا فیاض رحمانی، استاد فیاض احمد، استاد رضوان سمیت دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے بھرپور مذمت کی۔

مزیدخبریں